کٹرا/۱۹اگست
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے آج ماتریکا آڈیٹوریم میں شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی (ایس ایم وی ڈی یو) کے 20ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔
اس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے 70 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے طلباء، فیکلٹی اور عملے کے ارکان کو مبارکباد دی اور تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے نمایاں تعاون کی ستائش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”پچھلی دو دہائیوں میں‘شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی نے طلباءکی پرورش کی ہے، ملک کی علمی معیشت کی بڑی امتیاز کے ساتھ خدمت کی ہے اور نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کی خواہش رکھتی ہے“۔
سنہا نے کہا”تعلیم ذہن کو بیدار کرتی ہے۔ یہ جمود پر سوال اٹھانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے اور سوالات ترقی کے بیج بوتے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری یونیورسٹیوں اور تدریسی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ روشن خیال شہریوں کو تحقیق، استفسار، تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات کے ذریعے تیار کریں اور ’وکست بھارت‘ کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے نئی ٹیکنالوجیز کے ابھرنے اور معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں بات کی۔
ان کاکہنا تھا”مصنوعی ذہانت کے جدید آلات اور نئی ٹیکنالوجیز کی دستیابی سے سماجی مساوات آئی ہے۔ یہ ایک بہتر دنیا کے لیے ہمارے علم کو جمع کرنے، اس پر کارروائی کرنے اور استعمال کرنے کے طریقے کو بدل رہا ہے۔ یہ تبدیلی ہر فرد کو ترقی اور خوشحالی کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے“۔