سرینگر//
حکومت نے آج ایڈوکیٹ‘ سحر نذیر‘جو کہ تیزاب حملے کا شکار ہے‘ کو ضلع سرینگر میں ماتحت عدالتوں کے لئے بطور سٹینڈنگ کونسل مقرر کیا ہے۔
اِس سلسلے میں حکومت جموں و کشمیر کے محکمہ قانون، اِنصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ زیر نمبر۲۱۵۶جے کے ( ایل ڈی ) میں کہا گیا ہے،’’خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے متاثرین کو بااِختیار بنانے اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اور اہم اِقدام کے تحت تیز اب حملے کا شکار ہوئی خاتون ایڈوکیٹ محترمہ سحر نذیر کو سری نگر کے ماتحت عدالتوں میں سرکاری مقدمات کے دفاع کے لئے سٹینڈنگ کونسل کے طور پر مقرر کیا گیا ہے‘‘۔