جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-18
in کھیل
A A
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

اسلام آباد//
پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر 3 روز تک جاری شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس ہوگیا اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا نیا پرومو جاری کردیا۔نئے پرومو میں 1992 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو ٹرافی اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر سوشل میڈیا صارفین اور متعدد نامور شخصیات کے شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کردی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے14 اگست کو ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار مناظر دکھائے گئے تھے۔لیکن اس پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان غائب تھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔یہی نہیں بلکہ ویڈیو سے عمران خان کو نکالنے پر عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی خاصے برہم نظر آئے اور اس ویڈیو کو بڑا دھچکا قرار دیا تھا۔
وسیم اکرم سمیت متعدد نامور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا تھا کہ ’سیاسی اختلافات سے قطع نظر عمران خان عالمی کرکٹ کے ایک آئیکن ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں پاکستان ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ کے طور پر پروان چڑھایا۔‘
3 روز تک جاری شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس ہوگیا اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا نیا پرومو جاری کردیا۔
نئے پرومو میں 1992 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو ٹرافی اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی بی نے آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی پروموشن کے لیے ایک مہم شروع کی ہے جس کی ایک ویڈیو 14 اگست 2023 کو اپلوڈ کی گئی تھی’۔
پی سی بی نے مزید لکھا کہ ’چونکہ ویڈیو کافی لمبی تھی، اس لیے اسے مختصر کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے کچھ اہم کلپس شامل نہیں ہوسکے تھے‘۔
پی سی بی نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ اہم مناظر شامل نہ ہونے کی وجہ سے ویڈیو کا درست اور مکمل ورژن اپلوڈ کرکے اسے صحیح کردیا گیا ہے۔
ویڈیو میں 1992 ورلڈ کپ میں عمران خان کے ٹرافی اٹھانے کے مناظر کے علاوہ دیگر یادگار لمحے بھی شامل کیے گئے جن میں 2016 میں مصباح الحق کا ٹیسٹ میس میں فتح کے بعد ٹرافی اٹھانا، 2021 میں ندا ڈار جب 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں اور پاکستان ویمنز ٹیم کی ایشین گیمز م میں فتوحات کا بھی ذکر کیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے نیا پرومو جاری کرنے کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے یہ ایک زبردست پروموشنل ویڈیو ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ کرکٹ میں ہمارے ہیروز کی خدمات کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔
1992 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے سیاست کا رخ کیا تھا اور ایک طویل سفر کے بعد 2018 میں وہ پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بن گئے تھے۔تاہم، انہیں 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور اس کے بعد سے انہیں مقدمات کا سامنا ہے۔
انہی مقدمات میں سے ایک توشہ خانہ کیس بھی ہے جس میں وہ بدعنوانی کے مرتکب قرار پائے اور انہیں تین سال قید کی سزا سنانے کے بعد پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا اور وہ اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ میں ایشین کنڈیشنز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا: وہاب ریاض

Next Post

سب کی نظریں بمراہ کی فٹنس پر ہوں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

سب کی نظریں بمراہ کی فٹنس پر ہوں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.