سرینگر//
جموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ میں فورسز نے علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بستی کو محاصرہ لیا گیا ہے جس دوران ایک گرنیڈ دھماکہ ہوا ہے جس میں۲فورسز اہلکاروں سمیت۴؍افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ جنوبی کشمیر ضلع کے کوکرناگ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہوا۔
حکام نے بتایا کہ زخمی دو سیکورٹی اہلکار اور اتنے ہی عام شہریوںکو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔تاہم شام دیر گئے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نا ہی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ محاصرہ جاری تھا۔