نئی دہلی،//) قومی دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں پیر کو آگ لگنے کے بعد اسپتال کے عملے اور مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
دہلی فائر ڈپارٹمنٹ (ڈی ایف ایس) کے مطابق آگ راج کماری امرت کور او پی ڈی عمارت کی دوسری منزل پر لگی۔ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔
ڈی ایف ایس نے بتایا کہ آٹھ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ موقع پر موجود کئی لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے ۔ کولنگ کا عمل اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔