ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-06
in اہم ترین
A A
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا کے کہ دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں امن کا ماحول سایہ فگن ہوا ہے اور سب سے بڑی تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ اب عام آدمی اپنی مرضی سے جی رہا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ سڑکوں پر تشدد ختم ہوا ہے اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے کا دور بھی خاتمہ ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خوابوں کو پر لگ گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
ایل جی نے کہا’’دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد سب سے بڑا بدلائو یہ ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں عام آدمی اپنی مرضی سے جی رہا ہے سڑکوں پر تشدد ختم ہوا ہے ، اسکولوں اور کالجوں کے بند ہونے کے دور کا خاتمہ ہوا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اندھیرا ہوتے ہی لوگ گھروں کو چلے جاتے تھے لیکن آج رات دیر گئے تک پولیو ویو مارکیٹ کھلا رہتا ہے ‘‘۔
سنہا نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خوابوں کو پر لگنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا’’مشن یوتھ پروگرام کے تحت جموں وکشمیر انتظامیہ نے ممبئی سٹاک ایکسچینج کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں آج سینکڑوں نوجوان اپنا مستقبل بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام جھڑپ میں مارے گئے مقامی فوجی کے گھر میں ماتم

Next Post

دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کی چوتھی سالگرہ پر سرینگر میں بی جے پی کی تقریب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کی چوتھی سالگرہ پر سرینگر میں بی جے پی کی تقریب

دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کی چوتھی سالگرہ پر سرینگر میں بی جے پی کی تقریب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.