سرینگر//
کولگام کے ہالن علاقے میں جاری انکاونٹر کے دوران جاں بحق ہونے والے فوجی جوان وسیم احمد کے بانڈی پورہ میں واقع گھر میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جوں ہی وسیم احمد کے جاں بحق ہونے کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور آس پڑوس کے لوگ اور دیگر احباب و اقارب ان کے گھر پر جمع ہوگئے ۔وسیم کے اہل خانہ خاص کر خواتین روتے اور سینہ کوبی کرتے ہوئے ماتم کناں ہیں۔
وسیم احمد کے چھوٹے بھائی زبیر سرور نے میڈیا کو بتایا’’مجھے رات کے ڈھائی بجے کال آئی کہ آپ کا بھائی زخمی ہوگیا اس کے بعد پھر کال آئی کہ آپ کا بھائی شہید ہوگیا‘‘۔انہوں نے کہا’’وہ سال۲۰۱۴میں بھرتی ہوا تھا اور سال۲۰۲۱میں اس کی شادی ہوئی تھی‘‘۔
بتادیں کہ کولگام کے ہالن میں آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں کے ساتھ جھڑپ میں وسیم احمد سمیت تین فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔
فوج کی چنار کور کی ٹویٹ کے مطابق تینوں جوانوں کو فوری طور پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں زخموں کی تاب نہ کرکے دم توڑ گئے ۔