سرینگر//
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے صدر کوٹ بالا میں کمسن لڑکا پیر پھسل جانے کے باعث نالہ میں غرقہ آب ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز صدر کوٹ بالا میں ایک کمسن لڑکا پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ میں ڈوب گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور کمسن بچے کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت راوان یونس ولد محمد یونس شیخ ساکن ایس کے بالا کے بطور ہوئی ہے ۔
جوں ہی کمسن بچے کی لاش اُس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ،خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد میں اُس کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔