سسرینگر//
سرینگر پولیس کی ایک ٹیم نے شہر کے نٹی پورہ علاقے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا۔
مخصوص خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، سری نگر پولیس کی ایک چھوٹی ٹیم نے ہرنمبل نٹی پورہ میں قائم ایک چوکی پر ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت عمران احمد نجار ولد مرحوم عبدالرحمن نجار ساکنہ بلبل باغ بارہمولہ، وسیم احمد مٹہ ولد طارق احمد مٹہ ساکنہ قمر واری سری نگر اور وکیل احمد بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکنہ پازل پورہ بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق ان کے قبضے سے، پولیس نے۳ ہینڈ گرنیڈ‘۱۰پستول کے راؤنڈ‘۲۵؍ اے کے۴۷راؤنڈ اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وکیل احمد بٹ پہلے ایک سرگرم دہشت گرد تھا جس کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم آئی ایس جے کے سے تھا اور وہ دو سال سے جیل میں بند تھا اور حال ہی میں سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تینوں نے سرینگر شہر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے ٹی آر ایف کے سرگرم دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود اکٹھا کیا تھا۔ اس طرح ان کی گرفتاری ست دہشت گردی کا خطرہ ٹل گیا۔