جموں//
جنگل کی ایک بڑی آگ، جو کہ ایک پہاڑی بستی کے لیے سنگین خطرہ بن رہی تھی، پر فوج کی بروقت کارروائی سے قابو پالیا گیا اور جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ایک بڑے سانحے کو بچا لیا گیا۔
حکام کاکہنا ہے چررات پنچایت کے جنگلاتی علاقے میں منگل کی رات آگ لگی اور تیزی سے بنتھ گاؤں کے قریب پہنچ رہی تھی۔
شمالی کمان کے ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سول انتظامیہ کی درخواست پر، اودھم پور ملٹری گیریڑن نے فوری ایکشن ٹیم کے ساتھ فائر ٹینڈرز اور ڈیفنس فائر سروسز (ڈی ایف ایس) کے فائر فائٹرز کو روانہ کیا اور آگ پر قابو پالیا۔
’’آگ اب قابو میں ہے۔ سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی، جو زمین پر موجود فوجیوں کی بے باک اور بہادرانہ کوششوں سے مکمل ہوئی‘نے گاؤں والوں کے لیے ایک بڑی تباہی کو ٹال دیا‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ شمالی کمان ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔