سرینگر//
مرکز کی زیر انتظام جموںکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز پولیس نے البدر تنظیم سے وابستہ ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرینگر پولیس نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا ’’آج شام سرینگر کے بٹہ مالو علاقے سے ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے کے رہنے والے عرفات یوسف کے طور پر ہوئی ہے‘‘۔
پولیس نت ٹویٹ میں مزید کہا کہ’’عرفات البدر تنظیم سے وابستہ تھا اور اس کے پاس سے ایک پستول‘۲۰ زندہ کارتوس اور دو میگزین برآمد کی گئی ہے۔عرفات پلوامہ اور سرینگر میں کئی عسکری کارروائیوں میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف یو اے پی اے کی دفعہ۱۳‘۲۳ کے علاوہ۷/۲۵آرمز ایکٹ کے تحت بٹہ مالو تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر۹۴/۲۰۲۳درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ملی ٹنٹ بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے پی ایچ ڈی اسکالر سمیت تین افراد کو گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔