سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام میں نالہ ویشو میں باجری نکالنے کے دوران نوجوان ڈو ب گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو کولگام کے ویشیو نالہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب باجری نکالنے کے دوران نوجوان ڈوب گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور نوجوان کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد ولد بشیر احمد راتھر ساکن ٹنگمرگ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔