بغداد //
عراق میں یوم عاشورہ کے جلوس کی تیاریوں کے دوران شہر کربلا میں لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔عراق کے شہری دفاع کے حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔
حکام نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کربلا کے ایک بازار میں جمعہ کو آگ اس وقت لگی جب مسلمان یوم عاشور منا رہے تھے۔ اسی دوران اچانک لگنے والی آگ سے چار افراد کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
قابل ذکر ہے کہ عاشورہ مسلمانوں کا ایک مقدس دن ہے، جو اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے 10 محرم کو منایا جاتا ہے۔