سرینگر///
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا کی صدارت میں آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ زرعی پیداوار کی کارکردگی اور زراعت ، اس سے منسلک شعبے اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کی فلیگ شپ سکیم میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ہینڈ ہولڈنگ اور کلسٹر ائزیشن اور تمام کسانوں کو اِدارہ جاتی قرض سے منسلک کرنے کیلئے ترجیحی بنیاد پر۲۰۰۰کسان خدمت مراکز قائم کریں۔
سنہا نے مزید کہا کہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو بروقت اور بغیر پریشانی قرضہ بڑھانے میں اہم کردار اَدا کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام(ایچ اے ڈی پی) کے تصور میں سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر کے اہم کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ۲۹ پروجیکٹوں کی عمل آوری میں دو یونیورسٹیوں کی مسلسل حمایت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
سنہا نے مزید ہدایت دی کہ دکش کسان ماڈیول کو کالجوں تک بڑھایا جائے تاکہ اُبھرتے ہوئے کاروبار ی اَفراد کو زرعی کاروبار میں گنجائش اور مواقع کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔
ایل جی نے کہا کہ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن سکیم کو اَب۱۳ فصلوں تک بڑھادیا گیا ہے۔ اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ کسانوں کو ایک نیا کورس تیار کرنے او رٹیکنالوجی کی توسیع ، بہتر اِنفراسٹرکچر اور بہتر مارکیٹنگ سہولیات کے فوائد حاصل کرنے کیلئے رہنمائی اور مدد فراہم کی جانی چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جاری کسان سمپرک ابھیان کیلئے جموںوکشمیر یوٹی بھر کے کسانوں کی طرف سے زبردست ردِّ عمل پیدا کرنے والے اَفسروں اور تمام شراکت داروں کو مبارک باد دی ۔
سنہا نے کسان سمپرک ابھیان کے اَثرات کا جائزہ لینے اور مہم کو اَگست سے آگے بڑھانے کے اِمکانات تلاش کرنے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کا احاطہ کیا جائے اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت سکیموں کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال یقینی بنایا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی ۲۹؍اقدامات زراعت اور متعلقہ شعبوں میں معیار ، پیداواری صلاحیت اور کار کردگی پر مرکوز ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ ہماری مسلسل کوششیں زرعی زراعت کو دیرپا تجارتی زرعی معیشت کی طرف لے جا سکتی ہیں اور کاشتکاری کمیونٹی کو درپیش چیلنجوں کو کم کرسکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے پروجیکٹ کی عمل آوری کی نگرانی کیلئے مؤثر آئی ٹی سپورٹ فراہم کرنا ہماری اِجتماعی کوشش ہونی چاہیے۔
ایل جی نے کامن سروس سینٹروں کو نوجوانوں کیلئے سیکھنے کی سہولیت کے طور پر اِستعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں اور مطلوبہ تکنیکی مدد سے ایک اہم اور خصوصی آئی ٹی ٹیم تشکیل دے کر جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے ہر قسم کی نگرنای کرنے کی ہدایت دی ۔ اعلیٰ سطح پر قرضوں کی تقسیم کی نگرانی کے لئے بینکوں کو بھی ہدایات دی گئیں۔
سنہا نے یوٹیوب چینلوں کی رَسائی بڑھانے او رایپ ڈائون لوڈ سٹورز پر موبائل ایپلی کیشنز کو عام کرنے اور کسانوں کی ہائبرڈ سکل کے لئے دکش کسان کو ہموار کرنے پر بھی زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ زرعی پیداوار کی مختلف سکیموں ، اَقدامات ، کامیابیوں او رجامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت کسانوں کے لئے تربیت ، واقفیت او رآن بورڈ نگ او رہنرمندی پروگراموں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔