سرینگر///
سرینگر کے باغات علاقے میں درمیانی شب آتشزدگی کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعا ت کے مطابق باغات سری نگر میں درمیانی شب رہائشی مکان سے آگ نمودا رہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا گیا کہ سرینگر کے باغات میں رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب رہائشی مکان سے آگ نمودا رہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر مین فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے ۔
عہدیدارنے بتایا کہ پانچ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔