جموں//
جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک لڑکی سمیت ۳؍افراد کی موت جبکہ ایک زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع میں منگل کی شام ٹھاٹری سے گندوہ آرہی ایک ماروتی کار بمو گاوں کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر قریب۲سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
ذرائع نے کہا کہ تاریکی کے باجود پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے اس گاڑی میں سوار۴ مسافروں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک بعد میں زخموں میں تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفین کی شناخت۳۲سالہ بلال احمد ساکن دروری گندوہ‘۹۱سالہ انشا ایاز ساکن دوسہ گندوہ اور مظفر حسین ساکن سنوارہ گندوہ کے بطور ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت دانش ایاز کے بطور ہوئی ہے ۔