سرینگر///
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے شلوت گاؤں میں دیوار گرنے کے باعث مزدور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق شلوت بانڈی پورہ میں رہائشی مکان کو گرانے کے دوران مزدور دیوار کے نیچے آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی مزدور کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت محمد اشرف بیگ ساکن گنستان کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔