سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کی صبح ایک کمسن لڑکا چلتی ٹرین سے گر کر زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر منگل کی صبح ایک ۱۳سالہ لڑکا چلتی ٹرین سے گر کر زخمی ہوگیا۔
زخمی لڑکے کی شناخت توفیق احمد ولد شوکت علی ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا سرینگر جموں شاہراہ پر رامسو کے نزدیک منگل کی صبح ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق رامسو میں منگل کی صبح کھائی سے ایک عدم شناخت لاش برآمد کی گئی چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔