جموں//
جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے سمبل علاقے میں شاہراہ کی مرمت کے دوران مٹی کے تودے گر آنے کے باعث دو مزدور بر سر موقع ہی از جان ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز کشتواڑ کے سمبل علاقے میں شاہراہ کی مرمت کے دوران اچانک مٹی کا تودا گر آیا جس کے نتیجے میں دو مزدو رملبے کے نیچے زندہ دفن ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور ملبے کے نیچے دفن دونوں مزدوروں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے انہیں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت عابد حسین ولد نور حسین اور مشرف ولد محمد اکبر کے بطور ہوئی ہے ۔