جموں//
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کی کرسچن کالونی میں منگل کے روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مقامی شہری اور تین گھوڑے ہلاک ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق کرسچن کالونی جموں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کرنٹ لگنے سے مقامی نوجوان اور تین گھوڑے جھلس جانے سے برسر موقع ہی از جان ہوئے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بٹو نامی شہری نے دو ماہ قبل ہی امرتسر سے تین گھوڑے لائے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ڈی محکمہ کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں ہی تین گھوڑے اور ان کا مالک از جان ہوا۔
لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بٹو کے گھر والوں کی بھر پور مالی امداد فراہم کی جائے ۔