جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’سڑکوں پر تشدد ختم کرنا اور لوگوں کا آزاد ماحول میں جینا ۴ برسوں کی بڑی کامیابیاں‘

حکومت پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے ‘یو ٹی الیکشن کیلئے تیار ہے‘ لیکن لیکن کب ہوں اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے :ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in مقامی خبریں
A A
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

سرینگر//
آرٹیکل ۳۷۰؍ اور۳۵(اے) کی تنسیخ کے چار سال مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ کشمیر میں سڑکوں پر تشدد اور ہڑتال کی کالوں کا خاتمہ اور آزاد ماحول میں اپنی زندگی بسر کرنے والے شہری جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گزشتہ چار سالوں میں سب سے بڑی کامیابیاں ہیں۔
دوردرشن نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں سنہا کاکہنا تھا ’’گزشتہ چار سالوں کے دوران جموں و کشمیر نے نچلی سطح پر بڑے پیمانے پر اصلاحات دیکھی ہیں۔ سڑکوں پر تشدد ختم ہو گیا ہے۔ علیحدگی پسندوں، دہشت گردوں اور پاکستان کی طرف سے ہڑتال کی کالیں ماضی بن چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک عام آدمی آزاد ماحول میں اپنی زندگی گزار رہا ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں یہ بڑی کامیابیاں ہیں‘‘۔
سنہا نے کہا ’’اس کے علاوہ دو آل انڈیا میڈیکل سائنسز‘دوکینسر ہسپتال‘۷ میڈیکل کالج‘آئی آئی ٹی‘آئی آئی ایم ‘این آئی ایف ٹی ‘ ہائی ویز اور ٹنل پروجیکٹوں پر ۵۰ء۱ لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے کام کیا گیا ہے‘‘۔
سنہا نے کہا ’’ایک وقت تھا جب لوگ دہشت گردوں کے خوف سے غروب آفتاب سے پہلے (اپنے گھروں کو واپس) جاتے تھے لیکن آج دکانیں رات گئے تک کھلی رہتی ہیں، نوجوان موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور بزرگ جہلم کے کنارے چہل قدمی کرتے ہیں۔ اس سب نے حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ یو ٹی انتظامیہ نے تبدیلی کو کیسے یقینی بنایا؟ایل جی سنہا نے کہا کہ تبدیلیاں سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کی وجہ سے ہوئیں۔ان کاکہنا تھا’’یو ٹی انتظامیہ کا ایک مقصد تھا کہ امن خریدا نہیں جائے گا بلکہ اسے قائم کیا جائے گا۔ دہشت گردی سے غریب سب سے زیادہ متاثر ہوئے جنہوں نے گزشتہ برسوں میں بہت نقصان اٹھایا‘‘۔
یو ٹی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے پر، ایل جی سنہا نے کہا کہ گزشتہ سال ایک کروڑ۸۸ لاکھ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا، جس کے نتیجے میں ہوٹل، ٹیکسی والا، شکارا والا وغیرہ کے لیے روزی روٹی کی راہیں کھلیں، اس سے جموں و کشمیر کی معیشت کو فروغ ملا، تاہم چند شرارتی عناصر ماضی میں متوازی معیشت چلانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کو پروان چڑھایا جا سکے جس کی آج اجازت نہیں دی جائے گی۔
خاندانی سیاست اور بدعنوانی کے بارے میں، سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے شفافیت اور کارکردگی کے لیے پیرامیٹرز طے کیے ہیں۔انہوں نے کہا’’جموں کشمیر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور پورے ملک میں کسی بھی یو ٹی یا ریاست سے پیچھے نہیں ہے‘‘۔
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے ملازمین کی برطرفی کے بارے میں دیے گئے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر ایل جی سنہا نے کہا کہ جن لوگوں نے عسکریت پسندوں کی مدد سے سرکاری ملازمتیں حاصل کی ہیں انہیں بغیر سمجھوتہ کے نکال دیا جائے گا۔ایل جی نے کہا’’ہمارے عظیم رہنماؤں نے ایک شق۳۱۱ (سی) بنائی ہے جو کسی بھی ایسے شخص کی خدمات کی ختم کرنے کی وضاحت کرتی ہے جو ریاست کے لیے خطرہ ثابت ہو گا اور مجھے نہیں معلوم کیوں بہت کم لوگ اس کے بارے میں برا محسوس کر رہے ہیں‘‘۔
اسمبلی انتخابات کے بارے میں، ایل جی سنہا نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار ہے لیکن یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) پر منحصر ہے جسے اس پر فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا’’یو ٹی میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے کئی اقدامات کی ضرورت تھی۔ ووٹر لسٹوں کی حد بندی اور نظر ثانی کی جانی تھی۔ بہت کم لوگ اس پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ہے جس نے شیڈول کا اعلان کرنا ہے‘‘۔
ایل جی نے کہا’’مرکزی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ پہلی حد بندی، دوسرا انتخاب اور تیسرا ریاست کا درجہ۔ ملک میں آئینی عہدوں پر فائز افراد کو معلوم ہونا چاہیے کہ پارلیمنٹ سے کیے گئے وعدے کی اہمیت کیا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرین کی زد میں آنے سے فورسز اہلکار کی موت

Next Post

یونیورسٹی میں۳۸جولائی سے۶اگست تک گرمائی تعطیلات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
جولائی کے پہلے ہفتے سے وادی کے تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیلات کا امکان

یونیورسٹی میں۳۸جولائی سے۶اگست تک گرمائی تعطیلات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.