کراچی /
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے میگا اسٹارز لیگ کروانے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور پہلی لیگ کی توثیق کرنے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میگا اسٹارز لیگ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو تفریح فراہم کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس لیگ سے حاصل ہونے والے معاوضے سے ہمارے سابق کرکٹرز، کھیلوں کے صحافیوں اور فنکار برادری کی مالی مدد کی جائے گی۔