سرینگر//
پولیس کا کہنا ہے کہ ا س نے خود ساختہ صحافی‘ مزمل ظہور کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مذکورہ صحافی نے جعلی دستاویزات پر کھولے گئے بینک اکاونٹ پر ٹیرر فنڈ حاصل کیا۔
سری نگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خود ساختہ صحافی مزمل ظہور ملک ساکن اندرگام پٹن کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ صحافی نے جعلی دستاویزات پر کھولے گئے بینک اکاونٹ پر ٹیرر فنڈ حاصل کیا ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۳/۲۰زیر دفعات۴۰/۱۸/۱۳یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
پولیس کے مطابق پانچ ملزمان کو پہلے ہی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔