سرینگر/
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے عید گاہ علاقے میں نوجوان پر چاقوسے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو عید گاہ سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ملزم قیصر احمد ولد خورشید احمد بٹ ساکن ناگہ بل گاندربل کو عید گاہ میں نوجوان پر چاقو سے حملہ کرنے کی پادائش میں گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم ماضی میں پتھراو کے واقعات میں ملوث رہا ہے ۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے چاقو بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۳/۹۹زیر دفعات۳۰۷/۳۴۱/۳۲۳آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔