’انڈیا‘کر لے…اپنا شوق پورا اور… اور سو فیصد کرلے … لیکن… لیکن کچھ ہونے والا نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے …لیکن صاحب کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے… اور ’انڈیا‘ بھی کوشش کر کے دیکھے‘ قسمت آزمائی کرے کہ… کہ اتنا تو ’انڈیا‘ کا حق ہے ہی… لیکن اس کا … ’انڈیا‘ کا کچھ ہونے والا نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔وہ کیا ہے کہ انڈیا میں مودی کا سکہ چل رہا ہے …گزشتہ نو دس برسوں سے چل رہا ہے… اس کے بغیر جتنے بھی سکے ہیں… جن میں ’انڈیا‘ نامی نیا سکہ بھی شامل ہے… یہ سب کے سب کھوٹے ہیں… اور’انڈیا‘ بھی کھوٹا سکہ ہی ثابت ہو گا… گرچہ’انڈیا‘ کے اتحادی جن میں کانگریس کے راہل بابا سے لے کر بہاری بابو نتیش کمار ‘ عام آدمی کے کیجریوال سے ممبئی کے شردپوا اور… اور ممتا دیدی سے لے کر تامل ناڈو کے اسٹالن بھی شامل ہیں… کو لگتا ہے کہ ان میں اتنی صلاحیت ہے اور… اورسو فیصد ہے کہ وہ مودی جی کو ہی کھوٹا سکہ ثابت کر دیں… لیکن… لیکن صاحب یقین کیجئے کہ … کہ ابھی مودی کا وقت ہے… اور یہ وقت بہت وقت تک رہنے والاہے… اس دوران مودی جی مٹی کو بھی ہاتھ لگا دیں تو… تو وہ سونا بن جائیگی … اس لئے ’انڈیا‘ زیادہ اترائے نا ‘ وہ زیادہ اڈے نہ کہ … کہ مودی جی میں اتنی طاقت اور صلاحیت ہے کہ وہ اس کے…’انڈیا‘ کے پر کتر دے اور… اور ’انڈیا‘ کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہو گی ۔ ایسا نہیں ہے اور … اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ہم … ہم ’انڈیا ‘ کا حوصلہ توڑنا چاہتے ہیں ‘ اسے کھیلنے سے پہلے ہی میدان چھوڑ کر بھاگنے کا مشورہ دیتے ہیں… نہیں صاحب ایسا نہیں ہے… لیکن…لیکن صاحب یہ بھی تو سچ ہے کہ… اپوزیشن اپنے اس نئے نئے اتحاد کا نام’انڈیا ‘ رکھ کر انڈیا کو فتح کرنے کا خواب بھی نہ دیکھے کہ… کہ مودی جی کے ہو تے ایسا خواب دیکھنا بھی گناہ ہے… ایک بڑا گناہ اور… اور ’انڈیا ‘ یہ گناہ کررہا ہے … ہمیں کوئی اعتراض نہیں… کہ…کہ اگر ’انڈیا‘ سچ میں کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے… سچ میں مودی جی کو چیلنج دینا چاہتا ہے تو… تو ایسا ایک ہی صورت میں ممکن ہے… کہ ’انڈیا‘ خود پر مودی جی کاہاتھ پھیر دے… ممکن ہے کہ مودی جی کے چھونا سے ’انڈیا‘ کی بھی تقدیر بدل جائے… یہ بھی مٹی سے سونا بن جائے ۔ ہے نا؟