سرینگر//
سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں پیر کے روز گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد از جان ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق شالہ ٹینگ کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب لوڈ کیرئیر، ماروتی اور ٹپر کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد از جان جبکہ تیسرا شدید طورپر زخمی ہوا۔
متوفین کی شناخت ٹریفک پولیس اہلکار ظہور اشرف ساکن پٹن اور عام شہری کی شناخت جاوید احمد بٹ ساکن ملورہ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہوئے ٹپر ڈرائیور کی پہچان یوسف بٹ کے بطور ہوئی کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔