جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کرشنا گھاٹی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ‘۲ ملی ٹنٹ ہلاک

پونچھ سرنکوٹ میں جنگجوؤں اور فورسز میں جھڑپ شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-18
in اہم ترین
A A
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
فوج کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ۲جنگجووں کو مار گرایا گیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموںکشمیر پولیس اور فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح تلاشی آپریشن کے بیچ ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔
ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے اور بعد ازاں تصادم کی جگہ ایک ملی ٹینٹ کی لاش برآمد کی گئی۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ہی ایک ملی ٹینٹ کو دریا میں گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مہلوک جنگجو کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ دراندازی کا مقصد پونچھ کے پر امن حالات کو درہم برہم کرنا مقصود ہے ۔
دریں اثنا دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرت جاری کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایاکہ لائن آف کنٹرول میں اگلی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملی ٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے۳۵۰کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے ۔ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج دن رات اپے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
اس دوران جموںکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے سندارا اور میدانا علاقے میں ملی ٹینٹوں کے موجود ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے اورلوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

Next Post

وزیر اعظم مودی کی وادی کے دستکاروں کی کی نمدا کی بحالی کی کوششوں کی سراہنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
وزیر اعظم مودی کی وادی کے دستکاروں کی کی نمدا کی بحالی کی کوششوں کی سراہنا

وزیر اعظم مودی کی وادی کے دستکاروں کی کی نمدا کی بحالی کی کوششوں کی سراہنا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.