جموں//
جموںکشمیر پولیس نے پیر کے روز جموں میں۶ ہزار۷سو ۲۷کلو ضبط شدہ منشیات کو تباہ کیا۔
پولیس میڈیا سینٹر جموں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی پی) جموں مکیش سنگھ کی سربراہی میں پولیس نے جموں میں۶ہزار۷سو۲۷کلو ضبط شدہ منشیات کو تباہ کیا۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ضبط شدہ منشیات تباہ کرنے کی اس مہم میں جموں کشمیر اے این ٹی ایف، این سی بی اور جموں وکشمیر پولیس کے افسروں نے بھی شرکت کی۔
پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ منشیات کو قانون کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تباہ کیا گیا۔
اے ڈی جی پی جموں نے اس مہم کی بھر پور حمایت کرنے پر جموں عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کے لئے ایک ہمہ گیر مہم شروع کی ہے ۔