بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اپنی پارٹی کو کشمیر کے مقابلے میں جموں سے زیادہ نشستیں ملیں گی :بخاری

جموں کشمیر کے لوگوں نے یو ٹی سے جنگجوئیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-18
in مقامی خبریں
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

جموں//
فوری اسمبلی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر‘الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو کشمیر سے زیادہ جموںمیں سیٹیں حاصل ہوں گی ۔
بخاری نے کہا کہ لوگوں نے جموں کشمیر سے ملی ٹنسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا ہے ۔
پیر کو جموں میں ایک تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جس طرح اس خطے کے لوگ اپنی پارٹی سے منسلک ہو رہے ہیں انہیں یقین ہے کہ ان کی جماعت کو کشمیر سے زیادہ جموں میں سیٹیں ملیں گی ۔
بخاری نے کہا ’’میں جموں کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جو انہوں نے ۷۴ برسوں میں نہیں دیکھا ہے ‘ایک بار انہوں نے کانگریس کو ۲۵ سیٹیں دیں ‘ پھر انہوں نے بی جے پی کو بھی ۲۵ سیٹیں دیں‘اللہ کے فضل سے جب آپ ہمیں ووٹ دیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے ووٹ کا تقدس کتنا ہو گا ‘اس کا کتنا وزن ہو گا ‘اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کے لوگوں کے ساتھ کتنا انصاف ہو گا ‘‘۔
انہوں نے کہاکہ جیساکہ جموں وکشمیر اس وقت مشکل دور سے گذر رہا ہے جہاں پچھلے کئی سالوں سے انتخابات نہیں کرائے گئے اور نہ ہی کوئی منتخب حکومت ہے۔ لوگوں میں اجنبیت کا احساس بڑھ رہا ہے۔ عوام اور حکومت کے درمیان وسیع خلاء ہے۔ دونوں خطوں کے لوگ جموں وکشمیر میں جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔
اپنی پارٹی صدر نے مزید کہاکہ ’’بیروکریسی عوام کی رائے پر غور کئے بغیر بے راہ روی سے کام کر رہی ہے۔ لوگوں کے جذبات کا پاس لحاظ رکھے بغیر انتظامیہ اور سرکاری افسران اپنی من مرضی سے کام کر رہے ہیں۔ عوامی مسائل سے لاعلمی ہی جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ ہے۔ عوام میں مایوسی کے احساس کو اسمبلی انتخابات کے ذریعے دور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک منتخب حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا’’اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاستی درجہ بحال کیاجائے۔ تاریخی ریاست کی دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تنزلی وتقسیم دونوں خطوں کے لوگوں کو ہرگز تسلیم نہیں، لہٰذا عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ریاستی درجہ کو جلد از جلد بحال کیاجائے‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ جموںکشمیر کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملی ٹنسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ’چاہے وہ کسی بھی خطے کے لوگ ہوں ‘ جب تک وہ ملی ٹنسی کا ساتھ نہیں دیں گے ‘ملی ٹنسی نہیں پنپ سکتی ہے‘‘۔
بخاری نے کہا’’پارٹی کے ترقی اور اتحاد کے ایجنڈہ اور پالیسی کو کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر قبول کیا ہے۔مختلف طبقہ جات، مکتب فکر، عقائد اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے جوق درجوق اپنی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، جنہیں اْمید ہے کہ اْن کی مشکلات کا ازالہ صرف یہی جماعت کر سکتی ہے۔ اِن لوگوں نے روایتی سیاسی جماعتوں کی آج تک حمایت کی لیکن اْنہوں نے صرف عوام کودوخطوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہاکہ اپنی پارٹی یکساں ترقی او ر جموں وکشمیر کے دونوں خطوں میں یکساں ترقی، اتحاد اور مساوات پر یقینی رکتھی ہے جبکہ روایتی سیاسی جماعتوں نے ہوس ِ اقتدار کی خاطر ووٹ حاصل کرنے کیلئے دونوں خطوں کے لوگوں کا استحصال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اِن علاقائی اور قومی سیاسی جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے لوگوں کے ووٹ بنک کا غلط استعمال کیا اور سات دہائیوں کے زائد عرصہ کے باوجو د لوگوں کے حالات بدلے اور نہ اْن کی مشکلات میں کمی آئی۔
بخاری نے کہاکہ کان کنی کے ٹھیکے لینے اور دیگر کاروبار میں غیر مقامی لوگوں کی مداخلت سے جموں کے لوگوں کو بے حد متاثر ہونا پڑا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ کے سلر گاؤں میں تیندوے کے حملے میں ۱۲ لوگ زخمی 

Next Post

بی جے پی سے نکلے سریندر چودھری کو رویند رینا کا ہتک عزت نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا

بی جے پی سے نکلے سریندر چودھری کو رویند رینا کا ہتک عزت نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.