بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی کا فنانشل ماڈل منظور، پی سی بی 4 سرفہرست ملکوں میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-18
in کھیل
A A
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل منظور ہو گیا ہے، نئے ماڈل میں پی سی بی کو چار سرفہرست ملکوں میں شامل کر لیا گیا۔
آئی سی سی کے بورڈ اور کمیٹی کے اجلاس ڈربن میں 10 سے 13 جولائی تک ہونے والی سالانہ کانفرنس کے موقع پر منعقد ہوئے۔
ان اجلاسوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے بھی شرکت کی جس میں دیگر امور کے علاوہ مندرجہ ذیل معاملات زیر غور آئے۔
آئی سی سی کے فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل کو گلوبل کرکٹ میں بہت بڑی انوسٹمنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ کھیل کی ترقی اور فروغ کے لیے زبردست مواقع فراہم کرے گا۔
اس ماڈل کے تحت آئی سی سی کے رکن ممالک میں ہونے والی تقسیم کے لیے جن بنیادی باتوں کو مدنظر رکھا جائے گا ان میں ٹیموں کی میدان اور میدان سے باہر کی کارکردگی، عالمی رینکنگ، آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی اور آئی سی سی ایونٹس میں کمرشل کنٹری بیوشن قابل ذکر ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے آئینی حق کے مطابق پچھلے کئی ہفتوں کے دوران آئی سی سی کے اجلاسوں میں مسلسل اس فنانشل ماڈل کے بارے میں اضافی معلومات کا تقاضہ کرتا آیا ہے تاکہ اس ماڈل کے تحت ہونے والی رکن ملکوں کے لیے مختص کی گئی رقم کی تقسیم کے طریقہ کار اور اس کے فارمولے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بات محسوس کی کہ تمام متعلقہ معلومات، ڈیٹا اور فارمولے کی غیرموجودگی کے سبب اس بارے میں اتنا بڑا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا جانا چاہیے۔
پی سی بی نے اسی بنا پر یہ تجویز دی کہ اس معاملے کو آئی سی سی کے اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا جائے تاہم رکن ممالک کی اکثریت نے اس معاملے کو مؤخر کرنا مناسب نہیں سمجھا اور اس فنانشل ماڈل کی منظوری کے حق میں ووٹ دے دیا البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اصولی مؤقف کے تحت اپنا اختلاف ریکارڈ کرا دیا۔
یہاں یہ بات بھی نمایاں ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ایونٹس اور دو طرفہ سیریز میں کارکردگی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے غیرمعمولی فین بیس، کمرشل ویلیو اور اس ماڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چار سرفہرست ملکوں میں شمار ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو گزشتہ فنانشل سائیکل کے مقابلے میں اس مرتبہ دوگنا ریوینیو ملے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ریوینیو میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ وہ پاکستان کی کرکٹ کی ترقی میں بہت زیادہ انوسٹمنٹ کرسکے گا جس سے پاکستان کی کرکٹ کو مزید بلندی پر لے جانے میں مدد ملے گی، یقیناً پاکستان اور پاکستانی شائقین کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

داماد کی ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل ہونے پر شاہد آفریدی کی نیک خواہشات کا اظہار

Next Post

نڈا نے گھپلوں پر کارروائی سے بچنے کے لیے یو پی اے کو بھان متی کا کنبہ قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

نڈا نے گھپلوں پر کارروائی سے بچنے کے لیے یو پی اے کو بھان متی کا کنبہ قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.