جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات درہم اور روپے کے ذریعہ باہمی تجارت کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-16
in مقامی خبریں
A A
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات درہم اور روپے کے ذریعہ باہمی تجارت کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

ابوظہبی//
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے باہمی تجارت میں مقامی کرنسی کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور دونوں ملکوں سے سفر کرنے والے اپنے شہریوں کی سہولت کے واسطے دونوں ممالک کے قومی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو جوڑنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ہفتہ کے روز اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ، جس میں دونوں فریقوں نے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد، دونوں فریقوں نے تین معاہدوں پر دستخط کیے جن میں دونوں ممالک کے درمیان مقامی کرنسی (درہم اور روپیہ) میں باہمی کاروبار بھی شامل ہے ۔ دوسرا معاہدہ بھی پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینکوں کے گورنروں نے ادائیگی اور پیغام رسانی کے نظام کو باہم مربوط کرنے کے لیے دستخط کیے ہیں۔
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیسرا معاہدہ تعلیم کے شعبے میں ہوا۔ اس کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی)دہلی متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ایک کیمپس قائم کرے گا۔
ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تجارت میں ادائیگیوں کے لیے دونوں ممالک کی مقامی کرنسی سے ادائیگی کے نظام کی ترقی باہمی اعتماد کا مظہر ہے ۔ اس کے علاوہ، اس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کی مضبوطی ظاہر ہوتی ہے اور متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی مشغولیت کو بڑھاتا ہے ۔ دونوں لیڈروں نے متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان ادائیگی کے نظام کو آسان بنانے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی تاکہ ان کے فوری ادائیگی کے نظام کو مربوط کر کے سرحد پار لین دین کو زیادہ موثر طریقے سے سہولت فراہم کی جا سکے ۔ ان نظاموں کے درمیان انضمام سے دونوں ممالک کے شہریوں اور دیگر باشندوں کے لیے ادائیگی کی خدمات تک رسائی میں اضافہ ہوگا اور سب کو فائدہ پہنچے گا۔
دونوں رہنماؤں نے کثیرجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک منصفانہ، قواعد پر مبنی عالمی نظا کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے معاملات پر دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، خاص طور پر۲۰۲۲میں، جب دونوں ممالک سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے سلامتی کونسل کے منتخب رکن کے طور پر اپنے دور میں متحدہ عرب امارات کی حصولیابیوں کی ستائش کی۔ یو اے ای نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے ہندوستان کے دعوے پر اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو۹؍اور۱۰ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی۲۰چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مریکا اور یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

Next Post

کٹھوعہ میں دو طالبات کی سیلابی پانی میں بہنے سے موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

کٹھوعہ میں دو طالبات کی سیلابی پانی میں بہنے سے موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.