سری نگر،24اپریل
جنوبی ضلع پلوامہ کے پاہو گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو پلوامہ کے پاہو علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو حفاظتی عملے نے اس علاقے کو محاصرے میں لے کراُنہیں ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں جنگجووں نے سلامتی عملے پر فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران تین جنگجو مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
موصوف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں پانچ جنگجو مارے گئے۔
سنجوا جموں میں ہوئے تصادم کے بعد کشمیر میں سرگرم جنگجووں کے خلاف بھی آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کولگام اور پلوامہ میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں جیش کے دو پاکستانی کمانڈر سمیت پانچ ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے۔
موصوف آفیسر نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے خلاف اپنائی جارہی نئی حکمت عملی کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
بتادیں کہ رواں ماہ ابتک تصادم آرائیوں کے دوران 20 جنگجو مارے گئے جبکہ اس دوران نصف درجن کے قریب سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی از جان ہوئے ہیں۔