جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راشن۲۵روپے فی کلو دیا جائیگا‘اس پریوٹی انتظامیہ کو سالانہ۸۰ء۱کروڑ روپے کا خرچ آئے گا:ایل جی سنہا

ترجیحی کنبوں کیلئے ۱۰ کلو اضافی راشن کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-09
in اہم ترین
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

’ لوگوں کو استعمال کے مطابق بجلی کے بل ادا کرنے ہوں گے‘بل کا ٹیرف بل ۳۱ ہزار کروڑ روپے تک بڑھ گیا ہے‘
سرینگر//
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے فوڈ سپلمنٹیشن اسکیم ( ایف ایس ایس) کے تحت ترجیحی کنبوں کو سبسڈی قیمتوں پر۱۰ کلو اضافی راشن دینے کا اعلان کیاہے۔
سنہانے کہا کہ سمارٹ میٹر نصب کرنے کا کوئی متبادل نہیں ہے کیونکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ۴برسوں کے دوران بجلی فیس کی بقایا رقم۳۱ہزار کروڑ رویے تک پہنچ گئی ہے۔
ایل جی نے ان باتوں کا اظہار راج بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
سنہانے کہاکہ جموںکشمیر میں ترجیحی کنبوں کو پہلے ہی فی کس کے حساب سے پانچ کلو راشن مفت مل رہا ہے اوراب سے ترجیحی گھرانوں کے تحت آنے والے ہر خاندان کو دس کلو اضافی راشن فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموںکشمیر میں ۱۴لاکھ۳۲ہزار راشن کارڈ ہولڈرز ہیں۔
ایل جی نے کہاکہ غریبوں کی فلاح و بہبود جموں وکشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہاکہ اضافی دس کلو راشن۲۵روپے فی کلو کے حساب سے صارفین کو فراہم کیا جائے گا اور اس پر یوٹی انتظامیہ کو سالانہ۸۰ء۱کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ چاول۳۴روپے فی کلو کے مقابلے میں موجودہ سرکار نے ایف ایس ایس کے تحت آنے والے صارفین کو صرف۲۵روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اس طرح سے سرکار نو روپے کی سبسڈی دے گی۔
سنہا نے کہاکہ ترجیحی گھرانوں کے ذمرے میں آنے والے لوگوں کو پہلے ہی فی فرد چار کلو راشن مفت مل رہا تھا اور اس طرح اگر کسی کنبے کے چار افراد ہیں توا نہیں سبسڈی والے نرخوں پر۱۶کلو مفت راشن کے علاوہ دس کلو اضافی چاول ملے گا۔
سرکاری اسامیوں کو پر کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ امیدواروں کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد جن امتحانات میں دھاندلیاں ہوئیں سرکار نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے اور اب معاملہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں چلا گیا ہے۔
ایل جی کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے ان امتحانات کے حوالے سے کوئی فیصلہ آنے کے بعد امتحانات لئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو نئی اسامیاں مشتہر کی گئیں ان کا آنے والے پندرہ روز کے اندرا ندر امتحانی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
سرینگر جموں شاہراہ پر پنتھال کے قریب شاہراہ کو نقصان پہنچنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں منوج سنہا نے کہاکہ متبادل شاہراہ کی خاطر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین روز کے اندرا ندر متبادل راستہ تلاش کیا جائے گا تاہم ٹنل مکمل ہونے کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حکومت غریبوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی نرمی کا اعلان کرے گی ‘ سنہا نے کہاکہ لوگوں کو استعمال کے مطابق بجلی کے بل ادا کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں، بجلی کے ٹیرف کے بل ۳۱ہزارکروڑ روپے تک پہنچ گئے۔
ایل جی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو روک دیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ کل تک موسم بہتر ہو جائے گا تاکہ یاتریوں کو پوترا گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی جاسکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری

Next Post

جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کیا: سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کیا: سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.