جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کیا: سنہا

’سرکاری فائلوں کو لانے اور واپس لے جانے کیلئے۲۷۰ٹرکوں کو استعمال میں لایا جاتا تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-09
in اہم ترین
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے۷؍اگست۲۰۲۰کو یونین ٹریٹری کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ لے لیا جس سے سرکاری خزانے کو بڑا دھچکا لگتا تھا۔
سنہا نے کہا کہ در بار مو عمل کیلئے ہر سال سرینگر میں ایک ہزار جبکہ جموں میں۸سو کمرے افسروں اور اہلکاروں کی رہائش کیلئے کرایہ پر لینا پڑتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مئی۲۰۲۱میں اس دہائیوں پرانی روایت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہانے کہا’’۷؍اگست ۲۰۲۰کو جموں کشمیر کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد میں نے دربار مو کی روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا جس سے خزانہ عامرہ کو بڑا دھچکا لگاتا تھا‘‘۔
ایل جی کا کہنا تھا’’جب مئی۲۰۲۱میں سرکاری دفاتر سرینگر منتقل ہوگئے تو اسی کے ساتھ دہائیوں پرانی مہنگے دربار مو کی روایت بھی ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی جس کیلئے فائلوں کو لانے اور واپس لے جانے کیلئے۲۷۰ٹرکوں کو استعمال میں لایا جاتا تھا‘‘۔
سنہا نے کہا کہ اس عمل کیلئے سرینگر میں ایک ہزار جبکہ جموں میں۸سو کمرے افسروں اور دیگر اہلکاروں کیلئے کرایہ پر لینا پڑتے تھے ۔
ایل جی نے کہا’’آج لگ بھگ۴سو سرکاری خدمات پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (پی ایس جی اے ) کے تحت آن لائن موڈ میں ہیں تمام خدمات خود کار موڈ میں ہیں اگر کوئی ملازم اپنی پیدائش کا سرٹیفکیٹ۱۵دنوں کے اندر پیش کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو معاملہ از خود اعلیٰ حکام تک پہنچ جاتا ہے جس کے بعد کارروائی شروع ہوجاتی ہے‘‘۔
سیاحوں کی آمد کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سرینگر سیاحوں سے بھرا ہوا ہے ۔
سنہاکا کہنا تھا’’میں ہر روز کمروں کی دستیابی کیلئے کالز موصول کر رہا ہوں سال گذشتہ ایک کروڑ۸۸لاکھ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی امسال اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کے علاوہ ضلع سطح پر بھی ہوٹل انفراسٹرکچر کو سامنے لایا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سال۲۰۲۰سے قبل ایک سال میں۹ہزار ترقیاتی منصوبے مکمل ہوجاتے تھے امسال انتظامیہ قریب۹۳ہزار منصوبوں کو مکمل کرے گی۔
سرینگر میں ماہ مئی میں منعقدہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرچہ ملک کے مختلف حصوں میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس منعقد ہوئے لیکن یہاں جو اجلاس منعقد ہوا وہ دنیا میں اس پر بات ہو رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد ممکن نہیں ہوتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راشن۲۵روپے فی کلو دیا جائیگا‘اس پریوٹی انتظامیہ کو سالانہ۸۰ء۱کروڑ روپے کا خرچ آئے گا:ایل جی سنہا

Next Post

ہندوستان میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ ممکن نہیں :آزاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

ہندوستان میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ ممکن نہیں :آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.