سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارشوں کا سلسلہ ۹جولائی تک جاری رہ سکتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے کچھ حصوں میں اور کشمیر کے بعض حصوں میں بھی بھاری بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے نتیجے میں امر ناتھ جی یاترا متاثر ہوسکتی ہے اور دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے جس کے نتیجے میں سیلابی ریلے آسکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بارشوں سے کہیں کہیں مٹی کے تودے گر آنے یا زمین کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاری بارشوں کے نتیجے میں زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں۰ء۲۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۰ء۹۴‘پہلگام میں۳ء۷۳‘‘کپوارہ میں۳ء۱۷‘ جبکہ گلمرگ میں۴ء۴۲ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دریں اثنا بارشوں کے باعث وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۱ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۳ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔