جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرناتھ یاترا سینکڑوں یاتری جموں پہنچ گئے‘پہلا قافلہ یکم جولائی کو کشمیر روانہ ہو گا

’ہمیں رام مندر پہنچنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم بابا برفانی کے دربار میں پہنچ گئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-29
in اہم ترین
A A
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر///
کشمیر میں امرناتھ گھپا کی سالانہ یاترا کے رسمی آغاز سے دو روز قبل ہی سینکڑوں کی تعداد میں شردھالو اور سادھو جموںکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں پہنچ چکے ہیں۔
زائرین یاتری نواسن بیس کیمپ جموں اور رام مندر جموں میں پوجا پاٹ کی محفلوں اور ’بم بم بولے ‘ و’ہر ہر مہادیو‘کے نعرے لگانے میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے ۔
امسال یاترا کا پہلا قافلہ یکم جولائی کو جموں کے یاتری نواسن (بیس کیمپ)سے وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوگا۔
عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ امسال سالانہ یاترا ایک پرامن ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچے گی۔انہوں نے بتایا ’’انتظامیہ کی طرف سے یاتریوں کیلئے تمام طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہاں سے یاتریوں کی روانگی کا سلسلہ ہفتے کے روز سے شروع ہوگا۔ ہفتے کو یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ یاترا ایک پرامن ماحول میں ہوگی۔ اس میں لاکھوں کی تعداد میں یاتری اور سادھو حصہ لیں گے ‘‘۔
رام مندر میں گذشتہ چند دنوں سے مقیم ایک سادھو نے کہا’’میں گذشتہ پچیس برسوں سے مسلسل امرناتھ جی کی یاترا پر آرہا ہوں۔ یہاں کی مقامی انتظامیہ بہت ہی اچھے انتظامات کرتی ہے ۔ ہمیں کسی سے کوئی ڈر نہیں لگتا ہے ۔ ہمیں رام مندر پہنچنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم بابا برفانی کے دربار میں پہنچ گئے ‘‘۔
ایک خاتون شردھالو نے کہا کہ امرناتھ یاترا پر آنا میرا ایک دیرینہ خواب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بابا برفانی کے درشن کے لئے پہلی بار یہاں آئی ہوں، بابا برفانی کی یاترا کرنا میرا ایک خواب تھا، یہاں ہمارے لئے ایک سہولیت دستیاب رکھی گئی ہے ۔ کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے ۔
بنارس سے تعلق رکھنے والے یاتری مشرا نے کہا کہ وہ ۱۸ویں بار امرناتھ یاترا پر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’یہ اٹھارویں بار ہے کہ جب میں یاترا پر یہاں آیا ہوں‘ میں دیکھ رہا ہوں کہ ہر گذرتے برس کے ساتھ انتظامات میں غیرمعمولی بہتری آرہی ہے ۔ مجھے کبھی کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘‘۔
صوبائی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے یاترا کے لئے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’پورے ملک کا دھیان اس یاترا کی طرف ہے ۔ ہم نے اس یاترا کے لئے معقول انتظامات کئے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام سے قریب۴۰کلو میٹر دور پہاڑی گھپا میں بھگوان شو سے منسوب برفانی عکس (شیولنگ)کے درشن کیلئے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں شردھالو کشمیر آتے ہیں۔
دریں اثنا سیکورٹی اداروں نے سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات کئے ہیں۔ یاتریوں کی گاڑیوں پر ٹریکنگ چپ نصب کئے جائیں گے جن کی مدد سے ان کی لوکیشن کا پتہ لگایا جائے گا۔
اس کے علاوہ یاترا راستوں بالخصوص کشمیر شاہراہ پر یاتریوں کے قافلوں کی مصنوعی سیاروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی۔ یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے علاوہ جموں وکشمیر کا گیٹ وے کہلائے جانے والے ‘لکھن پور’ سے لیکر امرناتھ گھپا تک سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔
یاترا کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے یاترا روٹوں پر قریب ۶۰۰سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی۳۰۰؍اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے بتایا’’اس چپ کی بدولت نہ صرف یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا آسان ہوگا بلکہ امرناتھ یاتریوں کے لئے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی بند ہوگا‘‘۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سالانہ امرناتھ یاترا جموں وکشمیر میں آپسی بھائی چارے کی ایک نشانی ہے ۔ انہوں نے بتایا ‘ہم نے یاترا راستوں پر ہر ایک جگہ اپنے اہلکار تعینات کردیے ہیں۔
اس کے علاوہ جگہ جگہ پر پولیس ہیلپ لائن نمبرات والے بینرس آویزاں کئے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں مقامی لوگوں کا اشتراک حاصل ہے ۔ یہ یاترا ہمارے بھائی چارے کی نشانی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ امسال یاتریوں کے تحفظ کیلئے ان کی گاڑیوں میں ٹریکنگ چپس نصب کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا ‘یاتریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے اس بار ایک نیا سیکورٹی آلہ متعارف کیا ہے ۔ لکھن پور کے مقام پر یاتریوں کی گاڑیوں پر چپ لگائے جائیں گے جن کے ذریعہ ہم گاڑیوں کو بہ آسانی ٹریک کرسکیں گے ۔ ہمیں ان چپس کی مدد سے یہ معلوم ہوگا کہ کونسی گاڑی کہاں پہنچ گئی ہے ۔ یہ آلہ متعارف کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہو کہ کونسی گاڑی کہاں پر ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہنت دیپندر گری کا چھڑی مبارک شیڈول جاری

Next Post

حج۱۴۴۴ھ:مناسک ِحج اختتامی مراحل میں، حاجیوں کی جمرات کی رمی کے بعد قربانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
حج۱۴۴۴ھ:مناسک ِحج اختتامی مراحل میں، حاجیوں کی جمرات کی رمی کے بعد قربانی

حج۱۴۴۴ھ:مناسک ِحج اختتامی مراحل میں، حاجیوں کی جمرات کی رمی کے بعد قربانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.