کراچی//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک پھر دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹر مارنوس لبوشین کو آؤٹ کردیا۔انگلینڈ میں کھیلی جانے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاہین شاہ نے آسٹریلوی کھلاڑی مارنوس لبوشین کو صرف 23 رنز بنانے کے بعد پویلین کی راہ دکھائی۔
گلمورگن اور مڈل سکس کے درمیان کھیلے گئے میچ کی دونوں اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے آسٹریلوی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے 7 اننگز میں 5 مرتبہ دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں محمد رضوان، شان مسعود، حسن علی اور حارث رؤف سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز نے ڈیبیو کیا ہے۔