سرینگر/۲۷جون
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں یکم جولائی تک موسمی صورتحال دگر گوں رہنے کا امکان ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ دوپہر یا شام کے بعد رک رک کر بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں ۲۸جون سے یکم جولائی تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ درج ہونے کی توقع ہے ۔
محکمے نے لوگوں سے مون سون کے پہلے فعال مرحلے کے دوران ہوشیار و چوکس رہنے کی اپیل کی ہے ۔
سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۲ء۴ملی میٹر، پہلگام میں۴ء۱ملی میٹر، کپوارہ میں۰ء۰ملی میٹر اور گلمرگ میں۰ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر وادی میں بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۷ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔