منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں بارشوں سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت‘ مزید بارشوں کا امکان

’مقامی ندی نالوں میں پانی کے ریلے جبکہ جموں میں کہیں کہیں مٹی کے تودے گر آسکتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-27
in اہم ترین
A A
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر///
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی عین مطابق ہونی والی بارشوں سے وادی کشمیر میں لوگوں کو شدید گرمی سے راحت نصیب ہوئی ہے ۔
ادھر متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے وادی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں۲۷جون کو بھی رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ جموں میں صبح کے وقت بھاری بارشوں کی توقع ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں۲۸؍اور۲۹کو بھی موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے جبکہ۳۰جون کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور شام کے وقت بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران مقامی ندی نالوں میں پانی کے ریلے آسکتے ہیں جبکہ جموں میں کہیں کہیں مٹی کے تودے گر آسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے ۔
لوگوں سے مون سون کے فعال مرحلے کے دوران ہوشیار رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۸ء۲۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۲ء۵۰ملی میٹر، پہلگام میں۷ء۱۰ملی میٹر، کپوارہ میں۷ء۳ملی میٹر، گلمرگ میں۲ء۱۲ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دریں اثنا وادی میں بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ:بہن کی ڈوب کر موت واقع ہونے کے چند گھنٹے بعد بھائی بھی دم توڑ گیا

Next Post

سڑک حادثے میں زخمی نوجوان دم تو ڑ بیٹھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

سڑک حادثے میں زخمی نوجوان دم تو ڑ بیٹھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.