منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امریکہ اور بھارت میںدفاع‘ ٹیکنالوجی‘سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون کیلئے معاہدے

معاہدوں میںملک میں جنگی طیاروں کے انجنوں کی مشترکہ پیداوار، سی گارڈین مسلح ڈرون کی خریداری شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-25
in اہم ترین
A A
امریکہ اور بھارت میںدفاع‘ ٹیکنالوجی‘سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون کیلئے معاہدے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

واشنگٹن//
وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، اہم ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹرز اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے لیے کئی معاہدوں کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں ہندوستان میں جنگی طیاروں کے انجنوں کی مشترکہ پیداوار، سی گارڈین مسلح ڈرون کی خریداری، کوانٹم کے شعبوں میں تعاون، جدید کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور خلائی تحقیق شامل ہیں۔
مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں سرکردہ لیڈروں کی بات چیت کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دنیا کی سب سے قریبی پارٹنرشپ میں سے ایک کے وژن کی توثیق کی جو دو ایسے سب بڑے جمہوری ممالک کے بیچ کی شراکت داری جو۲۱ویں صدی کو امید، آرزو اور اعتماد کے ساتھ دیکھتے ہیں۔
مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں، امریکی مائیکرو چپ بنانے والی کمپنی مائیکرون ٹیکنالوجی ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر مشن پروگرام کے تعاون سے ہندوستان میں۷۵ء۲؍ارب ڈالر کے سیمی کنڈکٹر اسمبلی اور ٹیسٹ کمپلیکس کی ترقی میں۸۰کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ایک اور امریکی کمپنی اپلائیڈ میٹریلز نے ہندوستان میں ایک سیمی کنڈکٹر سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے‘جس سے ہندوستان میں متعلقہ ٹیکنالوجیز کی کمرشلائزیشن اور اختراع کو فروغ ملے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو متنوع بنانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ یہی لیم ریسرچ ہندوستان میں۶۰ہزارانجینئروں کو سمیلیٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے تربیت دے گی۔ اس سے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک نے اہم مواد کے شعبے میں شراکت داری پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ امریکہ نے معدنی سلامتی پارٹنرشپ (ایم ایس پی) کے نئے رکن کے طور پر ہندوستان کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ایم ایس پی کا قیام توانائی کے شعبے میں استعمال ہونے والے اہم معدنیات کے مضبوط اور متنوع ذرائع پر مبنی سپلائی چین کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت رکن ممالک ضابطوں سے متعلق رکاوٹوں کے حل، ٹیکنالوجی اور مالی تعاون کے ساتھ اہم منصوبوں کے لیے سفارتی تعاون بھی فراہم کریں گے ۔ ہندوستان سمیت۱۳مزید یورپی یونین اس شراکت داری میں شامل ہیں۔
ہندوستانی کمپنی ایپسیلن کاربن لمیٹڈ گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے کیلئے نئے کارخانے کیلئے۶۵کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور پانچ سال میں اس میں۵۰۰کارکن بھرتی کئے جائیں گے ۔ اس میں مصنوعی گریفائٹ اینوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور یہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری کی صنعت میں امریکہ میں ہندوستان کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔
ہندوستان کا بھارت۶جی اور امریکہ کا نیکسٹ جی الائنس مشترکہ طور پر نجی سرکاری شراکت داری کی قیادت کریں گے ۔ اس سے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی لاگت کو کم کرنے اور سیکورٹی اور مضبوطی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے خلاء میں ریسرچ کے نئے محاذوں پر تعاون پر بھی اتفاق ظاہر کیا ہے ۔ ہندوستان نے آرٹیمس معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور معاہدے میں شامل۲۶دیگر ممالک کے ساتھ خلائی تحقیق کے شعبے میں پرامن، مضبوط اور شفاف تعاون کا عہد کیا ہے ۔ اس سے چاند، مریخ اور اس سے آگے کے سیاروں اور مصنوعی سیاروں کی تلاش میں مدد ملے گی۔
معاہدے کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے خلاباز امریکی ایجنسی ناسا میں جدید تربیت حاصل کر سکیں گے ۔ اس پروگرام کا مقصد ۲۰۲۴میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے مشترکہ لانچنگ مشن ہے ۔ ناسا اور اسرو ایک ساتھ مل کر اس سال کے آخر تک انسانوں کو خلا میں بھیجنے کے لیے باہمی تعاون کے لیے ایک اسٹریٹجک بندوبست بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہندوستان نے اپنے یہاں ریزر انٹرفیرو میٹر گریویٹیشنل آبزرویٹری کی تعمیر پر۸ء۳۱کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے ۔ یہ آبزرویٹری امریکہ، یورپ اور جاپان میں اسی طرح کی رصد گاہوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی جس سے خلا سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جاسکے گی۔ ناسا اسرو سینتھٹک اپرچر ریڈار (این آئی ایس اے آر) سیٹلائٹ پر نصب کی جانے والی سائنسی اشیاء ہندوستان کو فراہم کر دی گئی ہے ۔ اسے اگلے سال لانچ کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ زمین کے ماحولیاتی نظام میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیمائش کرے گا۔
کوانٹم ایڈوانس کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں کے تحت دونوں فریقوں نے مشترکہ کوانٹم کوآرڈینیشن سسٹم کو تشکیل دیا ہے ۔ اس کے تحت دونوں ممالک کے نجی اور سرکاری شعبے کی اکائیوں کی مشترکہ تحقیق میں مدد فراہم کی جائے گی۔ امریکہ نے کوانٹم ایٹینگل ایکسچینج اور کوانٹم اکنامک ڈیولپمنٹ کنسورشیم میں ہندوستان کی شرکت کا خیرمقدم کیا ہے ۔
گوگل بنگلورو میں اپنے اے آئی ریسرچ سینٹر کے ذریعے ہندوستان کی۱۰۰سے زیادہ زبانوں کی مدد کے لئے ماڈل تیار کیا جارہا ہے ۔ کمپنی اے آئی ماڈل کیلئے اسپیچ ڈیٹا کی اوپن سورسنگ کیلئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔ گوگل آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ مل کر اے آئی کیلئے ایک کثیر الشعبہ مرکز کے قیام میں تعاون کر رہا ہے ۔
جدید سائنسی تحقیق کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ، امریکہ کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر۳۵تحقیقی پروجیکٹوں میں تعاون کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے ۔فاؤنڈیشن نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کے لیے ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔
دونوں فریقوں کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تحقیق کے منصوبے میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ مشترکہ بیان میں امریکی کمپنی جی ای کے ذریعہ ہندوستان میں ایف۴۱۴۔جیٹ انجن کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ جی ای نے اس کے لیے ہندوستانی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ یہ امریکی کمپنی کی طرف سے ہندوستان کو جدید جیٹ ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاہدہ ہے ۔
ہندوستان نے امریکی کمپنی جنرل ایٹمکس سے مسلح ایم کیو۹بی سی گارجیئن ڈرون خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ یہ جدید تکنیکی ڈرون ہندوستانی مسلح افواج کی نگرانی کی صلاحیت کو وسعت دے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان بحری جہازوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ جس کے تحت امریکی بحریہ کے جہازوں کو ایل این ٹی، مژگاوں ڈاک، گوا شپ یارڈ میں مرمت کی سہولت ملے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں وکشمیر بہادری اور شجاعت کی سرزمین‘

Next Post

کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے

کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.