سرینگر//
سرینگر کے لالچوک ریگل لین علاقے میں ہفتے کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس خاکستر جبکہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ایک فائر مین سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریگل لین لالچوک میں ہفتے کی صبح قریب ساڑھے دس بجے ایک دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں آگ نمودار ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور سخت محنت کرکے آگ کو قابو میں کر لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک فائر مین اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔
فائر مین کی شناخت گلزار احمد جبکہ شہری کی شناخت روف احمد کے بطور ہوئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔