سرینگر//
گلمرگ میں پیر پھسل جانے کی وجہ سے خاتون سیاح دریا میں غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گئی۔
اطلاعات کے مطابق گلمرگ کے بوٹہ پتھری کے مقام پر خاتون سیاح پیر پھسل جانے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ خاتون سیاح کو فوری طورپر پانی سے باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت۴۶سالہ شالو آنند زوجہ سندیپ آنند کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نالہ میں گرنے کی وجہ سے خاتون کے سر کو گہری چوٹ آئی جس وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔