سرینگر//
سعودی عرب نے۲۰۲۲ کیلئے حج کوٹہ جاری کر دیا۔ رواں سال ۱۰ لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
سعودی حکومت نے۲سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال ۲۰۲۲میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔
سعودی حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے۔ بنگلہ دیش کا حج کوٹہ ۵۷ ہزار ۵۸۵‘ نائجیریا کا ۴۳ ہزار۸، افغانستان کا ۱۳ہزار ۵۸۲ اور ترکی کا ۳۷ہزار۷۷۰ہے۔ برطانیہ ۱۲ ہزار۳۴۸‘ امریکہ ۹ ہزار ۵۰۴؍ اور فرانس کو۹ ہزار۵۶۸؍ افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے۔اس بنیاد پر بھارت کو ۷۹ہزار ۲۳۷‘پاکستان کو ۸۱ ہزار۱۲۳ جبکہ دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈو نیشیا ایک لاکھ ۵۱ کا کوٹا الاٹ کیا گیا ہے ۔
سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق اس سال۶۵ سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے۔