سرینگر/۲۳جون
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ہی اسکولوں کے سرمائی تعطیلات کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔
بدھوری نے کہا کہ لوگوں کو 15 جولائی تک ایک بہتر لالچوک دیکھنے کو ملے گا۔
صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
گرمی بڑھنے کے پیش اسکولوں کے سرمائی تعطیلات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا”گرمی تو ہے لیکن اب ہفتہ اور اتوار ہے ، ہم نظر بنائے ہوئے ہیں اگر لگے گا کہ موسم خراب ہے تو متعلقین کے ساتھ بات چیت کے بعد فیصلہ لیا جائے گا“۔
مرکزی وزیر داخلہ کے دورہ سری نگر کے پیش نظر کی گئی تیاریوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا”اس سلسلے میں جو تیاریاں کی گئی ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں“۔
لالچوک کے متعلق پوچھے جانے پر بدھوری نے کہا”ہم سوچ رہے تھے کہ30 جون لیکن 15 جولائی تک لوگوں کو بہت اچھا لالچوک دیکھنے کو ملے گا“۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جن پرجیکٹوں کا آج افتتاح کریں گے ان کی تفصیلات میڈیا کو دی جائیں گی۔