جموں/ 21 جون
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل چتر پال کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے ہموار اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ۔
پال نے کہا کہ ہم نے اس یاترا کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں کی ہیں۔
ڈی جی پی بی ایس ایف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اکٹریو بارڈر آﺅٹ پوسٹ پر منعقدہ نویں عالمی یوگا دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرنے کے دوران کیا۔اس یوگا تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں بی ایس ایف اہلکاروں نے شرکت کی۔
پال نے کہا”ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جوان صحت مند رہیں اور اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیں ہم نے یوگا کو روز مرہ کے معمولات میں شامل کیا ہے جس سے ہمارے جوان ذہنی تناﺅ سے پاک رہتے ہیں“۔
سالانہ شری امرناتھ جی یاتر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا”یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا ہمارا سب سے بڑا چلینج ہے ہم نے اس کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں کی ہیں“۔
ان کا کہنا تھا کہ یاترا کے ہموار اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے جوان پوری طرح سے تیار اور الرٹ ہیں۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳ہزار۸سو۰۸میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو ۱۳اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر لکھن پور سے پوترا گھپا تک۰۶ہزار سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ یاترا کے پیش نظر سی آر پی ایف نے ضلع اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات کئے ہیں۔
بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو۵۱جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور کریں نہ آگے بڑھائیں۔
یاترا کے پیش نظر سی آر پی ایف نے ضلع اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات کئے ہیں۔