جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امرناتھ یاترا:جی ایم سی کٹھوعہ میں۵۰بستروں والا پورٹیبل یونٹ تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-18
in مقامی خبریں
A A
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کٹھوعہ میں یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی کی یاترا کے یاتریوں کیلئے خصوصی طور پر۵۰بستروں والا پورٹیبل یونٹ تیار رکھا گیا ہے ۔
جی ایم سی کٹھوعہ کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ۵۰بیڈ والے اس پورٹیبل یونٹ میں تمام تر طبی سہولیات کا بندو بست کیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر یاتریوں کا فوری طور علاج کیا جا سکے ۔
عہدیدار نے کہا کہ یہ یونٹ یاتریوں کیلئے مخصوص ہے اس میں تمام تر طبی سہولیات دستاب ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں۵بیڈ آئی سی یو کے ہیں جن میں تمام تر ساز و سامان موجود ہے ۔
عہدیدار نے کہا کہ اس کو صرف یاترا کے دوران استعمال کیا جائے گا تاکہ یاتریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ یونٹ میں تمام شعبوں کا عملہ چوبیس گھنٹے تیار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ادویات کی وافر مقدار بھی دستیاب رکھی گئی ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳ہزار۸سو۸۰میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو۳۱؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
جموںکشمیر انتظامیہ یاترا کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے جہاں سیکورٹی کے فقید المثال بندو بست کیا جا رہا ہے وہیں یاتریوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی کوئی کشر باقی نہیں چھوٹی جا رہی ہے ۔
شری امر ناتھ یاترا بورڈ کے مطابق یاتریوں کیلئے چاپر سروس کیلئے آن لان بکنگ شروع ہوگئی ہے ۔
شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر مندیپ بنداری نے دیگر افسروں کے ساتھ جمعہ کے روز بالتل کا دورہ کرکے زمینی سطح پر کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ہاتریوں کی حفاظت اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری انتظامات کی بر وقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر لکھن پور سے پوترا گھپا تک۶۰ہزار سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
یاترا کے پیش نظر سی آرپی ایف نے ضلع اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات کئے ہیں۔
بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو ۱۵جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور کریں نہ آگے بڑھائیں۔حکام کے مطابق امسال۵لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں غیر مقامی سیاح کی لاش بر آمد

Next Post

کلہاڑی سے کئے گئے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

کلہاڑی سے کئے گئے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.