سوپور/۱۷جون
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے کے تلیبل علاقے سے ہفتہ کی دوپہر کو ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو ۱۳ جون کو لاپتہ ہو گیا تھا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اتر پردیش کے پنٹو کی لاش تلیبل علاقے کے قریب دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔
اہلکار نے کہا کہ یہ شخص۱۳ جون کو سوپور کے مسلم پیر علاقے سے لاپتہ ہوا تھا۔اہلکار نے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔