سوپور//
سوپور کا ایک۱۵ سالہ لڑکا، جو کل سے لاپتہ تھا، کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ایک پولیس اہلکار نے جمعہ کی سہ پہر کو بتایا۔
نوجوان جس کی شناخت ہاشم شبیر گوجری ولد شبیر احمد گوجری ساکنہ باٹا پورہ سوپور ضلع بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے کل دوپہر سے لاپتہ تھا۔
پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نوجوان کا سراغ لگا لیا گیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سے قبل جمعہ کی صبح ہاشم کے اہل خانہ نے ایجنسی کو بتایا کہ وہ کل دوپہر گھر سے نکلا تھا اور انہوں نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن سوپور میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔