جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوجی کمانڈروں کی میٹنگ‘ کشمیر صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-22
in اہم ترین
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//(ندائے مشرق ویب ڈیسک)
دہلی میں فوجی کمانڈروں کی کانفرنس ‘ جس سے وزیر دفاع ‘ راج ناتھ سنگھ نے بھی خطاب کیا ‘ میں جموں کشمیر میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور وادی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایک فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی مجموعی صورتحال پر بھی کانفرنس میں بڑے پیمانے پر غور کیا گیا۔
کمانڈروں نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی دلچسپی لی۔ سرحد کے ساتھ ساتھ اہم شعبوں میں چین کے نئے پلوں، سڑکوں اور متعلقہ ڈھانچے کی تعمیر کے پیش نظر ہندوستان سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق کمانڈروں نے مشرقی لداخ میں بعض ٹکراؤ والے مقامات پر چین کے ساتھ دیرپا فوجی تعطل کے پیش نظر ۳۴۰۰ کلومیٹر لمبی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی فوجی تیاریوں کا بھی ایک جامع جائزہ لیا۔
اس دوران روس،یوکرین جنگ کے پس منظر میں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو اپنے خطاب میں فوج کے اعلیٰ کمانڈروں سے کہا کہ وہ ہر ممکنہ حفاظتی چیلنج کے لیے تیار رہیں جس کا بھارت کو مستقبل میں سامنا ہو سکتا ہے، بشمول غیر روایتی اور غیر متناسب جنگ۔
وزیر دفاع نے کسی بھی ممکنہ حالات سے نمٹنے کے لیے فوج کی آپریشنل تیاریوں کی بھی تعریف کی۔
کمانڈروں نے چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر ہندوستان کے قومی سلامتی کے چیلنجوں کا ایک وسیع جائزہ لیا اور ساتھ ہی اس خطے کیلئے روس،یوکرین جنگ کے ممکنہ جغرافیائی سیاسی اثرات کا جائزہ لیا۔
اس ضمن میں راج ناتھ نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’آج آرمی کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کیا۔ ہندوستانی فوج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔ فوجی قیادت کو مستقبل میں ہر ممکنہ چیلنج کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی، جس میں غیر روایتی اور غیر متناسب جنگ کا چیلنج بھی شامل ہے‘‘۔
فوج نے کہا کہ وزیر دفاع نے قوم کیلئے ’بے لوث ‘ خدمات کیلئے فورس کو سراہا۔پانچ روزہ کانفرنس جمعہ کو اختتام پذیر ہو گی۔
آرمی کمانڈرز کانفرنس ایک اعلی سطحی تقریب ہے جو ہر سال اپریل اور اکتوبر میں منعقد ہوتی ہے۔ یہ کانفرنس تصوراتی سطح پر بات چیت کیلئے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے، جس کا اختتام ہندوستانی فوج کیلئے اہم پالیسی فیصلے کرنے پر ہوتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ کانفرنس میں علاقائی سلامتی کیلئے یوکرین میں جنگ کے ممکنہ مضمرات کے ساتھ ساتھ تنازع کے مختلف فوجی پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام، بھاجپا لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے میں این آئی اے کا اہم کردار:امت شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
وزیر داخلہ کا دورہ شروع

کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے میں این آئی اے کا اہم کردار:امت شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.