بدھ, جون 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں برفباری‘بارشیں‘۲۲؍اپریل تک موسم جوں کا توں رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-22
in مقامی خبریں
A A
وادی میںبارشوں سے شبانہ درجہ حرارت کئی ہفتوں بعد معمول سے نیچے درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں:چور کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ‘تحقیقات کا آغاز

گنگیال فائرنگ واقعے میں ملوث دو مطلوب شوٹر گرفتار:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے کسان طبقے سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۲۲؍اپریل کو بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کے علاوہ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔
اطلاعات کے مطابق وادی گریز ، مژھل، سونہ مرگ اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ زوجیلا پر دو انچ برف جمع ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۹ء۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت ۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۸ء۲۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۱ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۸ء۱۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ء۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۲ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی کے میدانی علاقوں میں جمعرات کی صبح موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔
قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی۸۰فیصد کمی درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر۳ء۲۱بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کے مطابق۶ء۱۱۷ ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
اسی طرح جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق۶۸ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگست ۲۰۱۹ میںوزیر اعظم نے جموں کشمیر کو رجعت پسندانہ قوانین کی زنجیرو ں سے آزاد کیا :سنہا

Next Post

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

جموں:چور کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ‘تحقیقات کا آغاز

2025-06-25
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

گنگیال فائرنگ واقعے میں ملوث دو مطلوب شوٹر گرفتار:پولیس

2025-06-25
پی ڈی پی‘ پیپلز کانفرنس نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی
مقامی خبریں

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا:محبوبہ مفتی

2025-06-25
مقامی خبریں

زڈی بل میں سڑک پر غیر ملکی پرچم کا خاکہ پولیس نے مٹا دیا

2025-06-25
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

اودھم پور میں بین ریاستی منشیات کا سرغنہ گرفتار:پولیس

2025-06-25
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

سوپور میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-24
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

اودھم پور میں یو اے پی اے کے تحت غیر منققولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-06-24
سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت
مقامی خبریں

سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت

2025-06-22
Next Post

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.